الفردة فى سرح البردة :*

*الفردة فى سرح البردة :*

مدحت رسول مقبول ﷺ میں امام عشق حضرت علامہ امام بوصیری رضی اللّٰه عنہ کی مشہور و معروف کتاب "قصیدۃ البردۃ" کی اب تک ایک نہیں بلکہ کئی ایک اچھی اور قیمتی شروحات منظرِ عام پر آئے ان میں ایک نہایت اہم شرح حضور تاج الشّریعہ علیہ الرحمۃ کے رضوی قلم سے منصۂ شہود پر انکی کتاب "الفردۃ فی شرح البردہ" ہے جس میں علمی و فنّی گفتگو بھی ہے اور علوم متداولہ مثلاً صرف و نحو، معانی و بیان، ادب و منطق، علم کلام و علم حدیث اور علم فقہ و اصول فقہ وغیرہ کی اصطلاحات اور انکی تعریفات بھی ہیں اور اکابر علمائے اہلسنت کی کتابوں سے عقائد اہلسنت کا اثبات بھی. خصوصاً جابجا اعلی حضرت امام اہلسنت کی تصنیفات سے معمولات اہلسنت کی وضاحت بھی ہے نیز دیگر شارحین کے تسامحات پر تنبیہ بھی گویا حضور تاج الشّریعہ کی یہ شرح یونی "الفردہ فی شرح البردہ" سابقہ تمام شرح کی جامع اور قاری کی تشنگی کو دور کرنے والی ہے.

قصیدہ بردہ شریف میں کل دس فصلیں ہیں. پہلی فصل غزلیات میں ہے. اس فصل میں حضرت تاج الشّریعہ نے علم نحو و صرف  اور علم معانی و بیان کے اعتبار سے شرح فرمائی ہے. دوسری فصل نفس امارہ کے بیان میں ہے. اس میں حضرت نے مذکورہ علوم و فنون کے ساتھ ساتھ علم تصوف و روحانیت سے بھی کام کیا ہے. تیسری فصل مدح نبوی علیہ الصلوۃ والسلام پر مشتمل ہے. اس میں حضور والا نے اپنے جد کریم سیدی اعلیٰ حضرت اور دیگر اکابر علمائے اہلسنت کی کتب سے عشق رسالت کا درس دینے کے ساتھ عقائد و معمولات اہلسنت کا واضح بیان فرمایا ہے اور احادیث مبارکہ سے حضور علیہ السلام کے فضائل و شمائل بیان فرمائے ہیں. چوتھی فصل میلادالنبی ﷺ کے بیان میں ہے. اس میں میلاد مصطفی ﷺ منانے کی مشروعیت بحث کی ہے. اور دلائل و براہین سے ثابت فرمایا ہے کہ میلاد مصطفی ﷺ منانا ایسا نیک عمل ہے جسے مسلمانوں نے اپنے آبا و اجداد سے ورثے میں پایا ہے. پانچویں فصل حضور اکرم ﷺ کے معجزات کے بیان میں ہے. اس فصل کی شرح میں کثرت کے ساتھ آیات و احادیث نقل کی ہے. چھٹی فصل شرف قرآن کے بارے میں ہے. اس کے اشعار کی شرح میں علم عقائد کی مشہور و معرکۃ الآرا بحث کلام باری کے تعلق سے انتہائی فاضلانہ اور پر مغز بحث کی ہے اور کلام نفسی و کلام لفظی کی بحث میں اعلی حضرت کے رسالے "انوار المنان فی توحید القرآن" سے نقول پیش کئے ہیں اور شرف قرآن کے متعلق بحث امام اہل سنّت کی تصنیف لطیف "انباء الحی بان کلام المصون تبیان لکل شئ" سے پیش فرمائی ہے. ساتویں فصل معراج کے بیان میں ہے اس کے اشعار کی شرح میں آپ نے واقعۂ معراج میں مذاہب مختلفہ میں جمع و تطبیق، واقعۂ معراج کے رات میں ہونے کی حکمت اور رویت باری تعالیٰ سے متعلق قیمتی ابحاث شامل ہیں. آٹھویں فصل میں نبی کریم ﷺ کے جہاد کے بیان میں ہے، نویں فصل حبیب خدا ﷺ کی ذات بابرکت کو وسیلہ بنانے کے بیان میں ہے اور دسویں فصل مناجات اور عرض حاجات کے بیان میں ہے.

اس کتاب کا اردو ترجمہ تاج الشّریعہ کے بڑے بھائی حضرت ریحانِ ملّت علیہ الرحمۃ کے پوتے، خلیفۂ تاج الشّریعہ، حضرت مولانا مفتی محمد ارسلان رضا خاں قادری ازھری حفظہ اللہ نے "الوردۃ فی شرح الفردۃ" کے نام سے کیا ہے جس کا  اجراء ۹۹/عرس رضوی، بریلی شریف میں ہوا تھا.

نوٹ : کتابیں فقیرِ قادری(محمد شعیب رضوی) سے واٹس ایپ نمبر 9571066808  کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے